Reg: 12841587     

شہباز گِل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)  ذرائع کے  مطابق عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ٹو محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالدکا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔

ایف آئی اے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Next Post

ن لیگ کا لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Related Posts

چودھری خالد محمود کی سابق مئیر راچڈیل محمد زمان سے انکے بھائی کی وفات اور راچڈیل کونسل کے کونسلر شکیل احمد سے انکے کزن کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی

راچڈیل (عارف چودھری) پاکستان بر طانیہ اور یورپ کی مشہور کاروباری سماجی صحافتی شخصیت چودھری خالد محمود کی…
Read More
Total
0
Share