Reg: 12841587     

’ضمنی الیکشن میں ن لیگ، متعصب الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس وائی سے مقابلہ ہو گا‘

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل بروز اتوار ہونے جا رہے ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر برقرار رہیں گے یا پھر انہیں رخصت ہونا پڑے گا۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی سپورٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

اب انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہماری ناف ایک خاص تحفہ ہے

Next Post

عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا، 17 جولائی کو عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے: وزیر داخلہ

Related Posts
Total
0
Share