Reg: 12841587     

وزیراعظم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کے خواہاں، ہدایات جاری کردیں

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں یقینی بنائیں کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

ایک باخبر ذریعے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا ہے کہ اس حوالے سےامید پائی جاتی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک سمجھوتے پر پہنچ جائے گی۔ حکومت کی جانب سے عمومی انتخابی سال کےلیے پاپولر بجٹ دینے کی میڈیا رپورٹس کے برعکس ذرائع کے مطابق ’’ پاکستان کوئی ایسا بجٹ افورڈ نہیں کرسکتا جس میں آئی ایم ایف کی طے کردہ بنیادی باتوں کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں کیونکہ ان کی ایک ہفتہ قبل آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کسٹمز، اے ایس ایف اور اے این ایف اہلکار مسافروں کو ہراساں کرتے ہیں: ڈی جی سول ایوی ایشن

Next Post

محکمہ مو سمیات کی ملک کے بیشتر مقامات پر آج بارش کی پیشگوئی

Related Posts

بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر عامر خواجہ کی اپنے وفد کے ساتھ بر طانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان سے انکے آفس میں ملاقات

لندن (عارف چودھری) بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری…
Read More
Total
0
Share