Reg: 12841587     

نیویارک میں زیرزمین میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ، 20 افراد زخمی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی شہر نیویارک میں زیرزمین  میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آور نے  منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے بروکلین کے 36 ویں  میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پہلے دھویں  والے بم کا استعمال کیا اور  پھر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد کو گولی لگی جن کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کو سانس لیتے وقت دھواں اندر جانے کی وجہ سے  گھبراہٹ کے ساتھ ساتھ چوٹیں بھی لگیں۔

پولیس نے بتایا کہ تمام  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے دوسری جانب نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن  کو خالی کرا لیا گیا ہے اور حملہ آور کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی شہروں میں گزشتہ دو سالوں کے دوران فائرنگ کے  واقعات میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فیصل واوڈا کی اداروں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت

Next Post

زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share