Reg: 12841587     

احمد شاہ مسعود کے بھائی نے افغانستان میں افراتفری کا الزام امریکا پر عائد کر دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

مرحوم افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بھائی اور برطانیہ میں افغانستان کے سابق سفیر احمد ولی مسعود کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کو امریکا نے مسلط کیا، اس لیے موجودہ افراتفری کا الزام امریکا کو بھی جاتا ہے۔

روسی میڈیا کو انٹرویو میں احمد ولی مسعود نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں سیاسی اور عسکری قیادت کا غلط انتخاب کیا جس کی وجہ سے ملک میں سب کچھ ٹوٹ پھوٹ گیا۔

احمد ولی مسعود کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام لانے کے لیے پاکستان انتہائی اہم اور مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، ہم اسی لیے پاکستان میں ہیں تاکہ افغانستان میں قیامِ امن کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

دوسری جانب احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور طالبان مخالف مزاحمتی کمانڈر احمد مسعود نے طالبان کے خلاف جنگ کے لیے امریکا سے مدد مانگی ہے۔

احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر قوت موجود ہے لیکن ان کی ملیشیا کو امریکا کی جانب سے اسلحہ اور بارود فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پریانکا کی ملکیت جیکولین کا اپارٹمنٹ اندر سے کیسا دِکھائی دیتا ہے؟

Next Post

کابل: ترک فوجیوں نے والدین سے بچھڑنے والی شیر خوار بچی کو ماں باپ سے ملوادیا

Related Posts
Total
0
Share