مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
امریکی وزیر خارجہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔
پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں، جمہوری اور مضبوط پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔