Reg: 12841587     

الیکشن فنڈ پر ان چیمبر سماعت: وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت سے قبل اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کر لیا۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے فوری طور پر وزیرعظم آفس کے لیے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ آج حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے تین ارکان شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے تھانہ صدر بھکر منتقل

Next Post

حیدرآباد میں 24 گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ

Related Posts

پہلا آزادی کرکٹ فائنل میچ مئیر راچڈیل کی ٹیم اور پاکستان قونصل جنرل کی ٹیم کے درمیان راچڈیل کی بفیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو مئیر راچڈیل کی ٹیم نے تین رنز سے جیت لیا

راچڈیل(عارف چوہدری) گریٹر مانچسٹر کی تاریخ کا پہلا کرکٹ آزادی کپ مئیر راچڈیل الیون نے تین وکٹ سے…
Read More

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن،حکومت پاکستان، اپوزیشن ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان،ممبر پارلیمنٹ…
Read More
Total
0
Share