Reg: 12841587     

کامران اکمل نے نئی حکومت سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے نئی حکومت سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی۔

کامران اکمل  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش کی وجہ سے متعدد کرکٹرز بے روزگار ہوئے ہیں ، میری نئی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ اگر اچھا کام کررہے ہیں تو انہیں عہدے پر جاری رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد استعفیٰ دینے کے حوالے سے اب کس بات کا انتظار ہے۔

سلمان بٹ نےکہا تھا کہ دورہ بنگلا دیش کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ مجھے پچ دکھاؤ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے  بھی کہا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کر کے کھلاڑیوں کو پارٹ ٹائم کرکٹر بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے میں نے آرٹیکل بھی لکھ کر بھیجے ، انہوں نے ضرور پڑھے ہوں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کسی کو معلوم نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات 12 بجے عدالتیں لگائی گئیں؟ عمران خان کا عدلیہ سے سوال

Next Post

پی ٹی آئی حکومت آئی تو اسکی کوئی معاشی منصوبہ بندی نہیں تھی، شوکت ترین کا اعتراف

Related Posts
Total
0
Share