مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے میں زخمی جواد احمد نے بتایا کہ سسر نے ان پر اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کی تھی جس میں ان کی حاملہ اہلیہ جاں بحق ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2020 میں دونوں نے پسندکی شادی کی تھی، جس کے بعد سے مقتولہ کے والدین ناراض تھے۔
جواد احمد نے بتایا کہ مقتولہ کے والدین نے ان پر اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، عدالت میں پیشی سے واپسی پر سیشن کورٹ کے قریب ان پر حملہ کیا گیا جس میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔