Reg: 12841587     

شہباز شریف کو وزیراعظم کا حلف اٹھائے 4 روز ہو گئے، کابینہ ابھی تک تشکیل نہ دی جا سکی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر اعظم کا حلف اٹھائے شہباز شریف کو چار دن ہو گئے لیکن وفاقی کابینہ کے لیے بات ابھی تک بات امکانات سے آگے نہ بڑھ سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی حکومت میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزیر لیے جانے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے جے یو آئی کا امیدوار فیورٹ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی جبکہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کی گورنر شپ ملنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا گورنر بی این پی مینگل سے لیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت، ایم کیو ایم کو بحری امور سمیت دو وزارتیں، بی اے پی اور بی این پی مینگل کو بھی دو دو وزارتیں ملنے کا امکان جبکہ اے این پی کو وزارت مواصلات دیے جانے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاک بھارت کھلاڑی 15 سال بعد کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے

Next Post

نیویارک: میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقعہ،نوجوان نے حاملہ خاتون کی کیسے جان بچائی؟

Related Posts
Total
0
Share