Reg: 12841587     

ایک قریبی دوست ملک کی جانب سے دی گئی جیپ بھی بیچ دی گئی ہے: احسن اقبال

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملی گھڑی اور دیگر قیمتی سامان 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی عمران خان کی جانب سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ عمران خان نے خرید لی، اب ان کی مرضی ہے کہ وہ گھڑی 5 کروڑ میں فروخت کریں یا 10 کروڑ میں، عمران خان پر یہ کوئی اعتراض نہیں بنتا۔

مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی دور میں زیرعتاب احد چیمہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

Next Post

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت کو 35 ارب روپے کا نقصان ہوا‘

Related Posts

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

روچڈیل سے (سی-او-او رپورٹ ) چوہدری عارف پندھیر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا…
Read More
Total
0
Share