Reg: 12841587     

امارات میں غیرملکیوں کیلیے 100 فیصد کاروباری ملکیت، نئے قانون کا اطلاق یکم جون 2021 سے

دئی (بیورورپورٹ)

یواے ای میں کمرشل کمپنیز کے متعلق نیا قانون یکم جون 2021 سے نافذ العمل ہوگا جس میں غیرملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوں کو مکمل ملکیت والی آن شور کمپنیوں کے قیام کی اجازت ہوگی حکومت امارات نے حال ہی میں کمرشل کمپنیوں کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کمپنیوں کی سو فیصد غیر ملکی ملکیت کی اجازت دی تھی ۔

وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کا کہنا ہے کہ مذکورہ ترمیمی قانون ملک کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھائے گا اور یہ حکومت کی ان کاوشوں کا حصہ بھی ہے جس میں کاروباری آسانیوں کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ اس نئے قانون میں جو ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں ان سے غیرملکی سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات اور قابلیت والوں کیلئے متحدہ عرب امارات ایک پرکشش مقام بنے گا اور ملک کے اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

متھیرا فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش مند

Next Post

نواز شریف کی جائیداد نیلامی، زمین لینے کیلئے خریدار پہنچ گیا

Related Posts
Total
0
Share