مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ملک کی فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث رواں برس فضائی آلودگی کی سطح کم رہنے کی امید کی جا رہی ہے۔
معاشی اور توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک کی فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کم ترین سطح پر آگیا، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج پیٹرولیم مصنوعات،کوئلے اورگیس جیسے فوسلز فیول کے جلنے سے ہوتا ہے۔
کراچی میں پیٹرول اورڈیزل کی فروخت جنوری سے اگست کے دوران سال بہ سال 24 فیصد کم ہوئی، ساتھ ہی کراچی کی فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO2) کےاخراج میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب لاہور کی فضا میں بھی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں 20 فیصد، اسلام آباد میں 14 فیصد اور پشاور میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح کم رہنے کی امید کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ موسم سرما کی اسموگ بھی نسبتاً کم شدت کی ہوگی۔
اس کے علاوہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں بھی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں کمی دیکھی گئی تھی۔