Reg: 12841587     

کراچی: فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ ثابت ہونے پر ٹیم کو چیمپئن شپ سے باہر کردیا گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں جاری رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں کھلاڑیوں کی ملی بھگت سے میچ فکسڈ کیا گیا جو ویڈیو کی مدد سے سامنے آگیا۔

 نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلاگیا میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا کھلاڑیوں کے بیانات لیے گئے اور فکسنگ میں ملوث ٹیم نیشنل شاہین کو سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔

 ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ناصر اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابل اسپورٹس پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر تھی ،میچ فکسنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملوث تھے۔

دوسری جانب میچ میں شریک بابل اسپورٹس کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کردی ۔

لہٰذابرما آفریدی ملیر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قطرکی اعلیٰ ترین قیادت کیجانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Next Post

راجہ پرویز اشرف آج اسپیکر کا حلف اٹھائیں گے

Related Posts

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ، 4 سال تاخیر پر انکوائری کا حکم

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم کو چار سال سے زیر التوا منصوبے پر یفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ التوا کا شکار کیوں ہوا؟ تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ منصوبے کی تکمیل میں 4 سال کیسے لگ گئے؟ کیوں مکمل نہیں ہوا۔ کب مکمل ہو گا؟ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ مجھے ساری انکوائری کرا کر بتائیں قوم کا پیسہ ہے، اربوں روپیہ لگ چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ…
Read More
Total
0
Share