مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسپیکر کا حلف اٹھائیں گے۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرخفیہ ووٹنگ ہو گی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن پھر بعد میں اجلاس کی تاریخ بدل کر 22 اپریل کر دی گئی تھی۔ اسی دوران ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 123 اراکین کے استعفے بھی منظور کر لیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے توجہ دلانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس آج مقررہ وقت پر بلا لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔