مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
بھارت سے افغانستان کے لیے گندم اور ادویات کی نقل وحمل کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر سے گندم اور ادویات کی افغانستان منتقلی کی مدت 21 مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔
لہٰذا بھارتی حکومت نے حال ہی میں مدت میں توسیع کی درخواست دی جو تسلیم کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات بطورانسانی امداد افغانستان بھجوائی جانی تھیں۔