Reg: 12841587     

کراچی: نجی میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچہ اغوا،خاتون سمیت 3 افراد زیرِحراست

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

کراچی میں شاہراہ پاکستان پر واقع نجی میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتال عملے کے تین افراد زیر حراست ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

 بچے کی والدہ کا کہنا ہے دو خواتین ڈاکٹر اور نرس کے روپ میں آئیں، انہوں نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے اسے آئی سی یو لے کر جا رہے ہیں تاہم جب  ہم کچھ دیربعد آئی سی یو گئے تو بچہ غائب تھا۔.

واقعہ ہفتے کی صبح چار بجے پیش آیا ،اطراف سے ملنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک رکشہ پہلے سے اسپتال کے باہر کھڑا ہےجبکہ دو خواتین رکشے کے پاس آتی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک خاتون کے پاس بچہ ہے جو  رکشےمیں بیٹھی خاتون کے حوالے بچہ کرتی ہے جس کے بعد تینوں خواتین رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوجاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت سے افغانستان کیلئے گندم اور ادویات کی نقل وحمل کی مدت میں توسیع

Next Post

حکومت نے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی پیشکش کی ہے، وسیم اختر

Related Posts
Total
0
Share