Reg: 12841587     

حکومت نے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی پیشکش کی ہے، وسیم اختر

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ان کی جماعت کو سندھ کی گورنر شپ کی پیش کش کی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے  ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر شپ کے علاوہ وزارتوں کے حوالے سے بھی ن لیگ نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے جس سے شہری سندھ کا فائدہ ہو، ہم سے جو وعدے کیے گئے پہلے وہ پورے ہوں، وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  کراچی والوں کے پاس انٹرٹینمنٹ کا کوئی ذریعہ نہیں اس لیے وہ سحری تک وقت گزارنے پی ٹی آئی کے جلسے میں چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: نجی میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچہ اغوا،خاتون سمیت 3 افراد زیرِحراست

Next Post

کراچی: پی ٹی آئی جلسہ گاہ کی پارکنگ سے 19 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

Related Posts
Total
0
Share