Reg: 12841587     

بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا دیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

دوشنبے: بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا دیا۔

پاکستان کی ٹینس کھلاڑی اشنا سہیل کی شاندار  پرفارمنس نے پاکستان کو 1-2 سے فتح دلائی۔

اشنا نے پہلے اپنا سنگل میچ جیتا پھر ہم وطن کھلاڑی سارہ محبوب کے ساتھ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی، سارہ محبوب کو اپنے سنگل میچ میں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم نے پول بی میں تین میں سے دو میچز جیتے ہیں اور  پاکستان ٹیم کی اپنے پول میں دوسری پوزیشن رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے تاجکستان کو ہرایا تھا جب کہ منگولیا سے اسے شکست ہوئی تھی۔

اب پاکستان ٹیم ایشین اوشیانیا گروپ ٹو میں تیسری پوزیشن کے لیے سری لنکن ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بابر اعظم کی کامیابی کی وجہ محمد یوسف نے بتا دی

Next Post

ایشیا کپ: پاکستان کو ایک اور دھچکا، وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوگئی

Related Posts

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے

لندن (عارف چودھری ) پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران…
Read More
Total
0
Share