Reg: 12841587     

مصلحت کی حد ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا، کہا ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئے، قوم کو اسکی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن مصلحت کی حد ہوتی ہے، ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں۔ دوبارہ اس کے اندر دھاندلی کے امکانات ہیں۔ تو وقتی طور کے اندر ان اسمبلیوں کا فائدہ اٹھا کے آپ انتخابی اصلاحات کرلیں۔ کچھ اور ایسی اصلاحات جو ناگزیر ہوں۔

تاکہ اس گند کا صفایا ہوسکے۔ کہ ہم گدلے پانی سے تو نکلے تو دوبارہ گدلے پانی میں نہ اتریں۔ بلکہ شفاف پانی میں اتریں تو اس حد تک ہم ابھی بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ہیں۔

مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے۔ اقتدار اور پھر اسے لمبا کرنا اور غیر ضروری طور پر لمبا کرنا یہ شائد جمیعت علمائے اسلام کا موقف نہ ہو۔ اور اس پر ہم اپنی رائے رکھیں گے، اور ابھی بھی ہماری رائے واضح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

82 فیصد پاکستانیوں کا نئی حکومت سے سب سے پہلے مہنگائی پر قابو پانےکا مطالبہ

Next Post

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا ۔

Related Posts
Total
0
Share