لندن (خصوصی رپورٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے عمران خان جھوٹا،سلمان کا پاپا چور، عمران نیازی چینی چور، عمران نیازی گیس چور ، آ ٹا چور,اک ٹکے دے دو نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے اور میاں نواز شریف زندہ باد،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف زندہ باد،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز زندہ باد کے نعرے،پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد۔
صحافیوں کے سوال میں اور اپنے خطاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل و دیگر مقررین نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کیوجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی برطانیہ کیطرف سے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کے بچوں کے گھر کے باہر بد تمیزی،گالی گلوچ اور نعرے بازی کرتے رہتے ہیں جس کے جواب میں ہم نے اس جگہ کا انتخاب کیا۔
تاکہ انکو پتہ چلے کہ اگر تم باز نہیں آئے تو ہم بھی پھر اسی گھر کے باہر احتجاج کرتے رہیں گئے ۔ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور دیگر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین ایسا کرنے میں ناخوش ہیں۔یہ ہمارا پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا فیصلہ تھا کیونکہ ہم کسی طرح بھی اپنے قائد کے بارے غیر اخلاقی زبان یا گھر کے باہر آکر بدتمیزی برداشت نہیں کریں گئے۔
عمران نیازی کو چاہیے تھا کہ عوام کو 3 سال اور 8 ماہ کی کارکردگی بتاتا۔اس نے عوام کو اپنی کرپشن چھپانے، اپنی نااھلی و نالائقی چھپانے کے لیے بیرونی سازش کا ڈھونگ رچایا ہے۔
اس کو بنی گالہ کی رسیدیں،فارن فنڈنگ کیس،توشہ خانہ سے گھڑی اور تحفہ میں ملنے والی گاڑی کو فروخت کرنے کے علاؤہ اپنے کرپٹ مشیروں اور وزیروں کی کرپشن کا حساب دینا پڑیگا ۔
جس طرح اس نے ملک پاکستان کی تباہی و بربادی کی ہے،بے روزگاری ،مہنگائی،بجلی و گیس مہنگی،پاکستانی کرنسی کا دیوالیہ،افواج پاکستان،سرکاری اداروں، اعلیٰ عدالتوں کے ججوں اور لوگوں کو گالی گلوچ کا جو کلچر دیا ہے اب ان سب باتوں کا حساب دینا پڑیگا ۔