مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
82 فیصد پاکستانیو ں نے نئی مخلوط حکومت سے سب سے پہلے مہنگائی کے جن پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپسو س پاکستان کے سروے میں 47 فیصد پاکستانیوں نے غربت میں کمی اور 41 فیصد نے نئی حکومت سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی امید لگا لی ہے۔
35 فیصد پاکستانی گیس کے نرخوں میں کمی اور 34 فیصد نئی حکومت سے ٹیکسوں کی شرح گھٹانے، پیٹرول کی قیمت کم کرنے کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔
ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے 24 فیصد پاکستانیوں نے چین اور 19 فیصد نے سعودی عرب سے مدد لینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔