Reg: 12841587     

نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس: ریحام خان

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے  ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا ‘آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے’۔

انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟’

ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ‘نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس’۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی’۔

ریحام نے مزید کہا کہ ‘قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا ‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کے الیکٹرک کے پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

Next Post

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ہیروئن بننا عجیب لگے گا: جھانوی کپور

Related Posts

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب…
Read More
Total
0
Share