Reg: 12841587     

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کی طرف سے( پیکڈلی گارڈن) مانچسٹر میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا

مانچسٹر(بیورو رپورٹ)

پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کی قیادت میں (پیکڈلی گارڈن مانچسٹر) میں موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔

جس میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر خاص صاحب زادہ جہانگیر، پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار،سنیئر نائب صدر ملک عمران خلیل،معروف بزنس مین بلال عبدالغفور نے خصوصی شرکت کی ۔

برطانیہ بھر سے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور ورکرز , بزنس کمیونٹی کے علاؤہ بہت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔

لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امپورٹیڈ حکومت نامنظور لکھا تھا اور عمران خان کی تصاویر والے پلے کارڈز تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت نامنظور، بیرونی سازش نامنظور،امپورٹیڈ حکومت نا منظور کے علاؤہ نواز شریف چور ،کون بچانے گا پاکستان عمران خان عمران خان ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

اپنے خطاب میں پاکستان میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم زرداری و نواز شریف اور اتحادیوں کے گھٹ جوڑ کی مزمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور قوم کے لیے ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے باقی سب لٹیرے اور کرپٹ ہیں۔

ہم عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم پاکستان منتخب کریں گئے کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گئے۔ احتجاج کے دوران لوگ سلفیاں اور تصاویر بناتے رہے اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی جانب سے افطاری بھی کروائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا ۔

Next Post

شکر ہے اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی : صاحبہ

Related Posts

سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نےکل بروزجمعرات 6مئی کو ووٹ ڈالنے پر حلقہ بھر میں لوگوں کے گھر گئے

مانچسٹر سے سی ۔او۔ او انڈرگراونڈ نیوز چوہدری عارف پندھیر۔ سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین…
Read More
Total
0
Share