Reg: 12841587     

ہماری چیئرمین سینیٹ کیلئے ڈیمانڈ نئی نہیں، یہ طے شدہ معاملہ ہے، قمر زمان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری چیئرمین سینیٹ کے لیے ڈیمانڈ نئی نہیں ہے، یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔ْ

 انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا، گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے دن سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا، اگر اس میں کوئی تعطل آیا بھی ہے تو ایک دو دن میں حل ہوجائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ ایشوزہیں ، مگر وہ ڈیڈلاک نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھاکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وقار یونس نے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Next Post

گریڈ 21 کے افسر فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا امکان

Related Posts
Total
0
Share