Reg: 12841587     

’تھوڑی سی عزت کا مظاہرہ کریں‘، کبریٰ کا سوشل میڈیا صارف کے سوال پر جواب

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے صارف کے غیر مناسب سوال کا جواب دیتے ہوئے عزت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات کیے۔

جہاں مداحوں نے ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر منفرد سوال پوچھے وہیں ایک صارف کے کمنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا۔

صارف نے اداکارہ کے نام کو نشانہ بناتے ہوئے طنزاً پوچھا کہ ‘یہ کوبرا نام کس نے رکھا تھا؟’ کبریٰ نے سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یا اللہ! یہ آپ کیلئے مزاحیہ ہوگا لیکن حقیقت میں نہیں ہے’۔

اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ کوبرا نہیں کبریٰ ہے، اس کا مطلب ہے زبردست، اعلیٰ بالکل کبیر نام کی طرح’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘یہ نام امام حسین علیہ السلام کی بڑی بیٹی کا نام تھا، برائے مہربانی تھوڑی سی عزت کا مظاہرہ کریں’۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کے اداکار اکثر و بیشتر مداحوں سے رابطہ قائم رکھنے کیلئے انسٹاگرام پر یہ سیشن رکھتے ہیں جس میں صارف کے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈہرکی کے قریب ٹرینوں کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی، متعدد زخمی

Next Post

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کردی

Related Posts
Total
0
Share