Reg: 12841587     

روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن کلب نے روچڈیل کونسل آف مساجد کے تعاون سے روچڈیل فٹبال کلب میں روچڈیلین کمیونٹی کے لیے افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا ۔

روچڈیل (خصوصی رپورٹر)

پہلی مرتبہ روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن نے روچڈیل کونسل آف مساجد سے مل کر روچڈیل کی تمام کمیونٹی کو فٹبال کلب میں افطار ڈنر کے لیے مدعو کیا۔

تقریب کا آغاز مذہبی اسکالر مولانا محمد عرفان چشتی نے قرآن کریم کے ان الفاظ سے کیا ” کہ خیر کے کاموں میں تعاون کا حکم ہے”۔

انھوں نے لوگوں کو دوستانہ ماحول میں بتایا کہ اسلام کیا ہے؟
مسلمان روزہ اور نماز کیوں پڑھتے ہیں اور ان سے روحانی و جسمانی کیا فوائد ہیں- روچڈیل کونسل آف مساجد کے چیف آفیسر ریٹائرڈ چیف پولیس آفیسر ندیم میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ روچڈیل کونسل آف مساجد 17 مساجد پر مشتمل ایک آرگنائزیشن ہے جو کہ نہ صرف مسلمانوں کے لیے کام کرتی ہے بلکہ روچڈیلین کمیونٹی کے لیے بھی خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں جس طرح تمام کمیونٹی کے لیے روچڈیل میں پولیس چیف آفیسر رہا ہوں اسی طرح آج بھی روچڈیل کونسل آف مساجد کیطرف سے چیف آفیسر تمام کمیونٹی کے لیے ہوں۔

افطاری کا وقت ہوتے ہی فٹبال اسٹیڈیم میں سنہری مسجد کے خطیب اعظم مولانا اسد علی کی خوبصورت آواز روچڈیل کے خوبصورت فٹبال اسٹیڈیم میں اللہ اکبر اللہ اکبر سے بلند ہوئی – غیر مسلم کمیونٹی نے مسلم کمیونٹی کیساتھ بڑے ادب و احترام سے مکمل آذان سنی اور مسلمانوں کو باجماعت نماز پڑھتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

روچڈیلین کمیونٹی نے افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا کہ روچڈیلین کمیونٹی کے درمیان کوئی تفرقہ نہیں بلکہ روچڈیلین کمیونٹی برطانیہ میں واحد ایسی کمیونٹی ہے جو آپس میں اتفاق و اتحاد اور متحد ہو کر زندگی گزار رہے ہیں روچڈیلین کمیونٹی نے برطانیہ بھر میں بسنے والی تمام کمیونٹی کو مثبت پیغام دیا ہے کہ اتفاق کے بغیر دنیا کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر چیئرمین روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن کلب( مسٹر سیمن گینج)، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ( مس چارلوٹ گرفتھس)،چیف آفیسر کونسل آف مساجد ریٹائرڈ چیف پولیس آفیسر ندیم میر ،مذہبی اسکالر مولانا محمد عرفان چشتی و دیگر نے اجتماعی افطار ڈنر کو بڑا خوش آئیند اقدام قرار دیا۔

روچڈیلین کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی و سماجی،کاروباری شخصیات کے علاؤہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن کیطرف سے ڈائریکٹر ( ریان بریڈلے),( ڈاؤ سویٹمور),بزنس ایڈمن محمد اکرام اور ایشین کمیونٹی میں کونسلر رانا فیصل،کونسلر مسز ارم فیصل، کونسل آف مساجد کے ممبران اطہر محمود،شوکت میر، نبیل طارق،عدیل خان،خالد چوہدری شوکت علی،کے علاؤہ غلام رسول شہزاد،امتیاز احمدساجد علی شاہ،بشیر احمد و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اردو گلوبل اوپن کچن مانچسٹر کیطرف سے لانگ سائیٹ کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Next Post

بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے,وزیرِ اعظم شہباز شریف

Related Posts
Total
0
Share