مانچسٹر(خصوصی رپورٹر)
اوپن کچن مانچسٹر کے آرگنائزر محمد شہزاد علی مرزا نے افطار ڈنر کے لیے مانچسٹر کی مسلم کمیونٹی کو مدعو کیا۔
اوپن کچن مانچسٹر پچھلے دو سالوں سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مند افراد کو کھانا تقسیم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔افطار ڈنر میں مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔اس موقع پر سیاسی و غیر سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیات جن میں لارڈ واجد خان، ڈپٹی میئر آف بری شاہینہ ہارون،ڈپٹی لیڈر آف روچڈیل کونسلر عدالت علی،سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر عابد چوہان ،کونسلر رب نواز،کونسلر علی احمد،سنیئر جرنلسٹ اعجاز افضل،سنیئر جرنلسٹ محمود اصغر،سنیئر جرنسلٹ میاں عامر،سجاد حیدر شاہ،بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ ،بزنس مین خالد چوہدری ،نغمانہ کنول،محمد حفیظ ،صابرہ ناہید چوہدری ،شوکت قریشی شعیب خان،مشعل عقیل،کومل خان،شبانہ اوبال،تنزیلہ شبنم و دیگر موجود تھے۔
لارڈ واجد خان و دیگر نے اوپن کچن کے آرگنائزر شہزاد علی مرزا،عامر خان،عبدالجبار،محمد حفیظ چوہان،حاجی بشیر، سمیرہ حسین ،حسیب شفیق اور شوکت قریشی کا افطار ڈنر کروانے اور اوپن کچن کی کاوشوں اور خدمت انسانیت کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔