Reg: 12841587     

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سےہٹا دیا گیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدےسےہٹایا گیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب کو ہٹائےجانے کے بعد ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان نےجس طرح اداروں کومحفوظ رکھنے کی کوشش کی اس کی مثال نہیں، فواد چوہدری

Next Post

مزدور گیس سے نہیں بلکہ ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے، وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری

Related Posts
Total
0
Share