Reg: 12841587     

پاکستان کے حالات پر لندن میں اجلاس، وزیراعظم وفد کے ہمراہ روانہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کے حالات پر لندن میں اجلاس طلب کر لیا گیا، جہاں نوازشریف صدارت کریں گے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ ارکان شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال ، ایاز صادق ، خواجہ آصف اور سعد رفیق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دو دن لندن میں قیام کریں گے، وہ برطانیہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنماوں کو طلب نہیں کیا ہے، انہوں نے نواز شریف سے مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان سکیورٹی رسک ہے، ایٹمی پروگرام پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے، وزیر دفاع

Next Post

عمران خان نے پنجاب کے سیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

Related Posts
Total
0
Share