مانچسٹر (خصوصی نمائندہ)
برطانیہ کی معروف لاء فرم سبز سالیسٹرز نے یوکرائنین ہیلپ لائن کے لیے آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ٹریفورڈ مانچسٹر کے آفس میں کیا – جس کے مہمان خصوصی میئر آف لویشم کونسل لندن توصیف انور تھے۔
میئر آف لویشم کونسل لندن توصیف انور کا سبز سالیسٹرز چیمبر مانچسٹر پہنچنے پر سبز سالیسٹرز کے ڈائریکٹرز سرفراز احمد رائے، بلال بابرخان ، خالد چوہدری،ملک محمد رؤف اور سبز سالیسٹرز آفس سٹاف نے پرتپاک استقبال کیا ۔
میئر آف لویشم کونسل لندن توصیف انور نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور دنیا بھر کی انسانیت کے لیے امن و امان اور عافیت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی میئر آف لویشم کونسل لندن توصیف انور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبز سالیسٹرز نے یوکرائنین ہیلپ لائن آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لا کر اپنے معاشرے و کلچر اور مذہبی روایت کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جس کے لیے سبز سالیسٹرز کے ڈائریکٹرز بلال بابر خان،سرفراز احمد رائے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
ضرورت مند انسانیت کی خدمت کرنا، بیواؤں، یتیموں مساکین کے کام آنا اور بے سہاروں کا انتظام کرنا انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ ہم کو اپنی زندگی میں فلاح انسانیت اور ملک و قوم کی خدمات کرکے اپنی آخرت کو سنوارنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
ڈائریکٹرز آف سبز سالیسٹرز بلال بابر خان،سرفراز احمد رائے ،خالد چوہدری اور ملک محمد رؤف نے میئر آف لویشم کونسل لندن توصیف انور مانچسٹر آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔