وھاڑی (عارف چودھری)
ممبر قومی اسمبلی طاھر اقبال چوھدری پاکستان کے ان چند سیاستدانوں میں ہے جنہوں نے کرپشن سے پاک شرافت رواداری کی سیاست کی ان کو عملی سیاست کے میدان میں بائیس سال ہو گئے ہیں۔
ایک مرتبہ ناظم یونین کونسل ، دو مرتبہ ایم پی اے اور دو مرتبہ ایم این اے کا الیکشن تسلسل سے جیتا ہے ۔ اقتدار اور اختیار میں رہتےہوئے بھی کوئی کرپشن ، کوئی مالی بے ضابطگی اور کسی بد ترین سیاسی مخالف کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی ( الحمدُ لِلّہ ) ۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شُکر ہےکہ آج اسے صرف اور صرف عمران خان کا ساتھ دینے اور پُرامن سیاسی جدوجہد کی وجہ سے ہی گرفتار کیا گیا ہے، کوئی اور الزام نہیں ہے ۔
اُس کا واحد جُرم یہ ہے کہ جب ایم این ایز کی کروڑوں کی بولیاں لگ رہی تھیں تو اس نے حق اور سچ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ۔
ھمیں آپ پر فخر ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ، امپورٹڈ حکومت کے خلاف آپ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محبت کون کرتا ہے ، سیاست کون کرتا ہے۔۔۔مجھے معلوم ھے میری حفاظت کون کرتا ہے۔۔۔ہمی نے لاج رکھی ہےبزرگوں کی یہاں ورنہ ۔۔سبھی ٹُکڑوں پے پلتے ہیں بغاوت کون کرتا ہے