Reg: 12841587     

خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور مشن امپاسبل 7 کا پہلا ٹریلر جاری

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

مشن امپاسبل سیریز کی فلمیں خطرناک اسٹنٹس اور تجسس سے بھری کہانی کے باعث دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

اب اس سیریز کی 7 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ٹام کروز ایک بار پھر سانسیں روک دینے والے اسٹنٹ کرتے نظر آئے ہیں۔

مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کافی عرصے تک تعطل کا شکار رہی اور اب یہ 14 جولائی 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

اس کے پارٹ 2 کو 28 جون 2024 میں ریلیز کیا جائے گا اور دونوں فلموں کی ہدایات کرسٹوفر میکوائر دیں گے۔

مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

فلم کے ٹریلر سے کہانی کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہے مگر بظاہر یہ کسی قسم کے بائیولوجیکل ہتھیار کے گرد گھومتی ہے ۔

اسی طرح ٹام کروز دیوانہ وار ڈرائیونگ اور بھاگتے ہوئے نظر آئے جبکہ چند حیران کن اسٹنٹس کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔

خیال رہے کہ 2021 میں ایک انٹرویو کے دوان ٹام کروز نے بتایا تھا کہ مشن امپاسبل 7 میں انہوں نے اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ کیا تھا جس میں ذرا سی غلطی بھاری پڑسکتی تھی۔

ٹام کروز کا کہنا تھا کہ ایکشن سین میں انہیں موٹر بائیک پر بیٹھ کر پہاڑی کے کنارے سے نیچے جمپ لگانےکا منظر عکس بند کرانا تھا، اس دوران ہوا بہت تیز تھی پھر شوٹنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر سے بھی مسائل تھے اور خدشہ تھا کہ تیز ہوا سے کہیں ریمپ ادھر ادھر نہ ہوجائے ، لیکن بالآخر وہ منظر بھی بحفاظت فلمبند کرلیا گیا۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا

Next Post

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا

Related Posts

معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے برطانیہ واپسی پر ان کے اعزاز میں ریڈ مراکش ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پر تکلف ظہرانہ دیا

مانچسٹر سے بیورو رپورٹ معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے ریڈ مراکش ریسٹورنٹ…
Read More
Total
0
Share