Reg: 12841587     

پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا: پی ٹی آئی کا دعویٰ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

لاہور: تحریک انصاف نے سیینٹر اعجاز چوہدری کی  گرفتاری کا دعویٰ کیا  ہے۔

ترجمان  پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے بدھ کو علی الصبح سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سےگرفتار کیا اور  انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن پولیس دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کے گھر میں داخل ہوئی اور سادہ لباس اہلکاروں نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اعجاز چوہدری اور میاں  محمود الرشید کو تحویل  میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا جاوید کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا اور  پولیس نے ان کے گھر کی تلاش لی تاہم رانا جاوید کے گھر میں  موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری نہ ہوسکی۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر  بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فوج اور عمران خان رابطے میں ہیں: پرویز الٰہی کا دعویٰ

Next Post

لاہور: پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس

Related Posts

ملک منظور حسین نے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود کا ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک سنئیر…
Read More
Total
0
Share