Reg: 12841587     

لاہور: پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی  عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  (ن) لیگ کی نائب صدر مریم  نواز نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسلحے کی تصاویر  شیئر کردیں۔

مریم نواز  نےٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اوربجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یہ نام نہاد لانگ مارچ  کا گندا  چہرہ ہے اور یہ ان کے ارادے ہیں۔
جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا: پی ٹی آئی کا دعویٰ

Next Post

عمران خان کو گرفتار نہ کریں: مریم کا وزیراعظم کو مشورہ

Related Posts
Total
0
Share