Reg: 12841587     

آئی ایم ایف کا گیس نرخوں میں مزید اضافے پر زور

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان پر گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے پر زور دے رہا ہے۔

اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ حکومت اس بار رواں مالی سال میں 980 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، اس میں گیس نرخوں میں193فیصد تک اضافے کے ذریعے اضافی 275ارب روپے حاصل ہوں گے۔

اس میں سوئی گیس کمپنیوں کو مطلوب مالیات کا تخمینہ 705 ارب روپے ہے لیکن آئی ایم ایف نے حکومت سے یکم جنوری 2024 سے گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطابلہ کیا ہے تا کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جا سکے  جو 2050ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس پر متعلقہ ذمہ داران اور حکام مزید 100ارب روپے حاصل کرنے کےلیے نرخوں میں 10.15 فیصد تک اضافے کا جائرہ لے رہے ہیں۔

تا ہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا جبکہ نرخوں میں5 فیصد تک اضافے کا امکان ہے  جس سے 50 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

یہ بات یہاں وزارت توانائی کے سینئر حکام نے بتائی کہ گزشتہ برس یکم نومبر میں گزشتہ نرخوں میں ریکارڈ 193فیصد اضافے سے حاصل 275 ارب روپے میں سے 210 ارب روپے مقامی شعبے کےلیے موسم سرما میں آر ایل این جی کی منتقلی پر خرچ ہوں گےلیکن حکومت اس پر عمل درآمد میں ناکام رہی جس کے نتیجے میں65 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جنگ بندی معاہدے پر عملدآرمد سے چند گھنٹے قبل بھی اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آئی

Next Post

سائفر کیس: جیل ٹرائل ختم، جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی سماعت، عمران اور شاہ محمود عدالت طلب

Related Posts
Total
0
Share