مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر روپے کی قدر میں اضافے کی صورت میں نظر آیا ہے۔
فیول سبسڈی جزوی ختم کرنے سے ڈالر کی قدر گری ہے جبکہ روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2.50 روپے سستا ہوکر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں ڈالر 2.25 روپے سستا ہونے کے بعد 199.76 روپے کا ہوگیا ہے۔