Reg: 12841587     

ایرانی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کردی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے،زیر زمین بیس میں سو سےزائد ڈرونز موجود ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز ملک کے مغرب میں زگروس پہاڑی سلسلے میں زیر زمین  ڈرون  بیس  فوٹیج نشر کی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سائٹ کواسٹریٹجک ڈرونز کیلئے ایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا،ایرانی افواج نے زیرزمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ایران کے پہاڑی علاقے زاگرس میں موجود زیر زمین ائیربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔

دوسری جانب فوجی کمانڈر میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کے ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ سے جُڑے بیانیے پر سعید غنی کا دلچسپ تبصرہ

Next Post

نومولود بچے میں نشوونما پانیوالے ‘جنین’ کو کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share