Reg: 12841587     

خاتون نے دوست سے شادی کیلئے 25 برس بعد شوہر کو قتل کروا دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

خاتون نے شادی کے 25 سال بعد فیس بک پر بننے والے دوست سے شادی کرنے کے لیے شوہر کو کرائے کے قاتل سے قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کی 29 سالہ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی، دونوں نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کے شوہر کو کسی اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوسوامی نامی شخص کو  یہ کام سونپا جسے اس کام کے بدلے 6 لاکھ بھارتی یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے قبول کر لی۔

خاتون کا شوہر ایک ورکشاپ کا مالک تھا جسے 17 مئی کو قتل کیا گیا تاہم مقتول کے بھائی نے پولیس میں ایف آئی آر  اب درج کروائی ہے۔

ڈپٹی کمشنر  نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران 500 سی سی ٹی وی فوٹیج کلپس دیکھے گئے جس کے بعد خاتون، اس کے دوست اور  اجرتی قاتل کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کافی نو عمری میں ہوئی تھی، اس کا  شوہر ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا اور  پتنگیں اڑانے کے سوا کچھ نہیں کرتا تھا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی فیس بک پر دو سال قبل شعیب نامی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی، میں اسے پسند کرنے لگی اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نومولود بچے میں نشوونما پانیوالے ‘جنین’ کو کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا

Next Post

یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share