Reg: 12841587     

اگلے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، وزیرخزانہ نے خبردار کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری با الخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کے شعبے میں سابقہ حکومت کی سبسیڈیز کو ختم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں  آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے  پراعتماد ہوں۔ جون کے اوائل میں جو بجٹ آئے گا، اُس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی اُمید ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174روپے 15پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155روپے56پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 148روپے31پیسے برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ام القوین کے ویرانے میں 2 عشروں سے موجود پراسرار طیارہ اسکریپ کی نذر

Next Post

یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا گلوبل میڈیا رائٹس کا معاہدہ طے پا گیا

Related Posts
Total
0
Share