Reg: 12841587     

ام القوین کے ویرانے میں 2 عشروں سے موجود پراسرار طیارہ اسکریپ کی نذر

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارت ام القوین میں 2 عشروں سے زائد عرصے سے لاوارث طیارہ معروف لیکن پراسرار پہچان رہا ہے۔

لیکن اب یہ زیادہ عرصے وہاں نہیں رہے گا۔ یواے کی شارع ای 11 کے ساتھ بارا کوڈ بیج زیزورٹ کے قریب یہ کھڑے سوویت دور کے مال بردار طیارے کو اب ختم کیا جارہا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ٹربوفین انجن جو کبھی اس شاہانہ طیارے کو طاقت دیتے تھے اب زمین پر بکھرے پڑے ہیں اور اس کے پروں کو اب توڑا جارہا ہے۔ وہاں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ کے مطابق طیارے کو ختم کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ کچھ دن قبل شروع ہوا ہے۔ اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہے۔ اس کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ اس دیوہیکل تجارتی مال بردار طیارے کو اسکریپ میں تبدیل میں کتنا وقت لگے گا۔

طیارہ سازی کے ماہرین کے مطابق طیارے کو توڑنے میں 10 ہفتے یا اس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود باقی ایندھن اور انجن آئل کو احتیاط سے نکال کر ضائع کرنا ہوگا کیونکہ یہ ماحول کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ،گرفتاری کے خوف سے ملزم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی

Next Post

اگلے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، وزیرخزانہ نے خبردار کردیا

Related Posts

ملک محمد یونس اور چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں مدینہ منورہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیا

مدینہ منورہ( سیاسی رپورٹر) معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری قیصر گورائیہ نے جاپان اور برطانیہ سے آئے…
Read More

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن،حکومت پاکستان، اپوزیشن ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان،ممبر پارلیمنٹ…
Read More
Total
0
Share