Reg: 12841587     

لاہور: ایک کے بعد ایک سلنڈر دھماکے، 10 گاڑیاں جل گئیں

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور: گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے متعدد گیس سلنڈر پھٹ گئے۔

ریسکیوکے مطابق برکت مارکیٹ میں واقع دکان میں وقفے وقفے سے متعدد سلنڈر پھٹے  جس سے دکان میں آگ لگ گئی اور اس کی چھت بھی اڑ گئی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سلنڈر دھماکوں سے 10 کے قریب گاڑیاں جل گئیں اور دکان سے ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی بھی ہوگیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اور آگ کو تقریباً کنٹرول کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعید غنی نے حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی

Next Post

’بھارت کی نیت خراب ہے‘

Related Posts
Total
0
Share