(نمائندہ کوئٹہ)
ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق نیب بلوچستان نے کچھ عرصہ قببل حاضر سروس ڈی جی خزانہ اینڈ اکاونٹس وسابق ڈی جی پسنی فش ہاربرعلی گل کرد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ملزم نے شہر کے مہنگے علاقے سمنگلی روڈ پر کمرشل پلازے بنا رکھے ہیں۔
مزید تحقیقات کے نتیجے میں ملزم اوراسکے بیٹے کے نام کوئٹہ اور مستونگ میں کئی ایکڑ اراضی، 90فلیٹس، شادی ہال اور 25دکانیں سامنے آئیں۔ جس پرنیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ آفتاب احمد لون کی عدالت میں میں دائر کرایاجس پر عدالت نے ٹرائل کے بعد ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں اور دلائل کی روشنی میں حاضر سروس افسر سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربر علی گل کرد کو 63 کروڑ روپے جرمانے، 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے جبکہ شہر کے مہنگے علاقے میں اربوں روپے مالیت کے کمرشل پلازے اور ایکڑوں اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ۔