Reg: 12841587     

عامر لیاقت کا خون ہم سب کے ہاتھوں پر ہے: اشنا شاہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے’۔

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ‘اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے’۔

گزشتہ روز  اپنی ایک اور  ٹوئٹ میں اداکارہ نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ‘انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر  برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے’۔

یاد رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت دو روز قبل اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب کا بھی وفاقی طرز کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

Next Post

سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ، اداکار بال بال بچ گئے

Related Posts
Total
0
Share