Reg: 12841587     

سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ، اداکار بال بال بچ گئے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے قاتلانہ حملے سے بال بال بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور  سلمان خان قاتلانہ حملے سے  بچ نکلے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر کے ذریعے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں سلمان خان بچ گئے۔

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر کو ہاکی کی کیسنگ میں چھپایا ہوا چھوٹے بور کا ہتھیار بھیجا تھا اور لارنس بشنوئی نے شارپ شوٹر کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ کے باہر کھڑا کیا تھا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے  اطراف کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ سلمان خان جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ سکیورٹی گارڈز نہیں ہوتے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی۔

اداکار کے گھر کے باہر اس ہجوم اور شور  و غل نے شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت واپس جانے پر مجبور کر دیا تاہم رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بھارتی حکام کو سلمان خان کے قتل کی معلومات کس طرح سے ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عامر لیاقت کا خون ہم سب کے ہاتھوں پر ہے: اشنا شاہ

Next Post

وفاقی بجٹ: فلم سازوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

Related Posts

سیالکوٹ کے چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور افریقہ ملاوی کے چوہدری عظمت اللہ وریاہ نے ملک منظور حسین اور برطانیہ کے خالد چوہدری کا ساتھیوں سمیت سیالکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور ملاوی افریقہ…
Read More
Total
0
Share