Reg: 12841587     

طاقتور حلقوں کے پاؤں پکڑنےکے بجائے عوام کے پاس جانےکا فیصلہ کیا، عمران خان

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ میں نے طاقتور حلقوں کے پاؤں  پکڑنے کے بجائے عوام کے  پاس  جانےکا فیصلہ کیا، بجٹ کے بعد لگتا ہے حکومت  ایک  ڈیڑھ  ماہ  میں  رخصت ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں اینکرپرسنز  اور  صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے طاقت ور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہوچکے ہیں، حکومت سے نکلنے کے بعد میرے پاس دو ہی راستے تھے، طاقت ور حلقوں کے  پاؤں پکڑ کر معافی مانگتا یا عوام کے پاس جاتا، میں نے عوام کے پاس جانےکا فیصلہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی یہ نہ سمجھےلانگ مارچ ختم ہوگیا، آنے والے دنوں میں اسلام آباد کا رخ کروں گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ کروں گا، موجودہ صورت حال سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، ہمیں معاملات کا اندازہ ہے اور  مقابلہ کرنےکے لیے پوری طرح تیار  ہیں، حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہوجائےگی، موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کسی صورت نہیں مانےگا، عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نااہلی کا پورا یقین ہے،  آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں کو یقین ہےکہ عوام موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ  الیکشن کمیشن کے ساتھ دیگر اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے ہو  رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وفاقی بجٹ: فلم سازوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

Next Post

موجودہ حکومت کیلئے انتخابی مہم چلانا اور الیکشن جیتنا بھی مشکل ہے، عمران خان

Related Posts
Total
0
Share