مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا دعویٰ ہےکہ موجودہ حکومت کے لیے انتخابی مہم چلانا اور الیکشن جیتنا بھی مشکل ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلی پر سپریم کورٹ میں جارہے ہیں، سارا ملک اور ادارے ٹرائل پر ہیں، ساری قوم نیوٹرلز کی طرف دیکھ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کروں گا، دیکھتے ہیں جمہوری حق کوتسلیم کیا جاتا ہے یا نہیں، اگرپرامن احتجاج کا حق نہیں توکہہ دیں کہ ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نہیں پتا حکومت کس صورت حال میں ملک چھوڑ کر جائےگی، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔