مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
روس نے یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے مغربی قصبے میں روسی میزائل حملے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق مغربی قصبے میں روس نے ہفتے کے روز چار میزائل فائر کیے تھے، حملے میں فوجی تنصیب اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچاجبکہ زخمی افراد میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے مغربی قصبے میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلحہ ڈپو میں امریکا اور یورپی ممالک کے فراہم کردہ اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، پورٹیبل ائیر ڈیفنس سسٹم، شیل اور دیگر ہتھیار موجود تھے۔