Reg: 12841587     

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر مارا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فلیٹ سے برآمد کیے گئے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ تکیوں کے غلاف میں چھپائے گئے تھے۔

دوسری جانب سعید آباد یوسف گوٹھ میں کسٹمز،  پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 گوداموں پر چھاپہ مارا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں گوداموں سے لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

Next Post

اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بنا کر مودی سرکار کا ناقدین کیخلاف کریک ڈاؤن

Related Posts
Total
0
Share