Reg: 12841587     

اوورسیز پاکستانیز کا مانچیسٹر میں اہم تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار ۔

لندن(عارف چودھری)

بیرسٹر امجد ملک نے اپنے چیمبر میں مانچیسٹر کمیونیٹی اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے سابق ڈائریکٹر چوہدری شاہد احمد کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا جس میں دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقعہ پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر گریٹر مانچیسٹر میں مقیم اوورسیز پاکستانیز نے ان اہم تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں چوہدری شاہد احمد، سابق کمیونئٹی ویلفیر اتاشی پرنس راجہ شیر اکبر ، اورنگ زیب خان ، نیلسن سے چوہدری عبدالغفور گجر ، راجہ امتیاز احمد، راجہ ظفر راٹھور، عتیق پیرزادہ، وسیم چوہدری، چوہدری شکور غفور، قاسم احمد، مبین جاوید اور ارحم رفیق نے خصوصی شرکت کی۔

نیلسن سے چوہدری عبدالغفور نے وزیراعظم کے اس فیصلے پر ان کو داد دی۔

مانچیسٹر سے راجہ امتیاز نے فیصلے کو سراہا اور اوورسیز کے معاملات پر توجہ دلانے کی بابت توجہ دلائی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ہے اس نے تارکین وطن کی خدمت کی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارے ملک کے سفیر ہیں انکی جتنی بھی خدمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور سیاسی لیڈرشپ نے جسطرح اہم فوجی تعیناتیوں میں عزم صبر اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے ایسے ہی تمام ملکی معاملات حل ہوتے جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس معاملہ فہمی پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ تحریک انصاف کیلئے پارلیمان کا فورم موجود ہے اگر وہ اس سے بھاگ بھی جائیں تب بھی ووٹ کو عزت دینے میں ہی ملکی فلاح استحکام اور آئین کی بالادستی پنہاں ہے۔ ہم آرمی چیف کی تعیناتی پر انکو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ فوج کو سیاست سے الگ رکھنا اور معیشت کو سنبھالا دینے میں فوج کا مالیتی نظم و ضبط میں حصہ ڈالنے چیف آف آرمی سٹاف کے متوقع چیلنجز ہوں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اب جبکہ سوشل میڈیا پر برپا انقلاب قابو میں آرہا ہے ، اہم تعیناتیوں کے بعد ادارے کو خود ہی غور و غوض کرنے کا موقعہ دینا چاہیے اور عدالتی اور دوران ڈیوٹی فوجی افسران کے خلاف قیاس آرائی اور تنقید سے پرہیز کرنا چاہیے۔ پاکستان اصل تبدیلی کی طرف گامزن ہے اسکی قیادت اور عوام اچھے فیصلے کرنے کی طاقت رکھتی ہے

چوہدری شاہد احمد نے اس عزت افزائی پر میزبان کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فیفا ورلڈکپ: ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے احتجاج

Next Post

اداراہ نور السلام انٹرنیشل کے چیچیاں بوگراں سمندری روڈ فیصل آباد میں نئے کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا ۔

Related Posts
Total
0
Share